لاہور (نیوز ڈیسک) پشتو فلموں کی نامور اداکارہ مسرت شاہین نے کہا ہے کہ شوبز سے ہمیشہ کیلئے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے اور اب واپسی کا کوئی ارادہ نہیں ہے ، فلم انڈسٹری کا سنہری دور اب واپس نہیں آسکتا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ غیر معیاری فلموں کے باعث بے شمار سینئر فنکار دلبرداشتہ ہو کر گھروں میں بیٹھ گئے ہیں جس طرح کی فلمیں بن رہی ہیں وہ ہماری تہذیب اورثقافت کیخلاف ہیں جو قومیں اپنی ثقافت بھول جاتی ہیں وہ کبھی ترقی نہیں کرسکتی ہیں، ایک سوال کے جواب میں مسرت شاہین نے کہا کہ سیاسی جماعت بنانے کا مقصد عوام کے جائز مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کرنا ہے جس میں ابھی تک کامیاب نہیں ہوسکی ہوں۔