اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

وینا ملک نے شوبز میں نئی اننگز شروع کرنے کا عندیہ دیدیا

datetime 11  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)اداکارہ وینا ملک پونے تین سال بعد آج وطن واپس آرہی ہیں، انھوں نے شوبز انڈسٹری میں نئی اننگز شروع کرنے کا عندیہ دے دیا۔تفصیل کے مطابق اداکارہ وینا ملک جنھوں نے کیرئیر کا آغاز فلم ”تیرے پیار میں“ سے کیا، جس کے بعد انھوں نے ”یہ دل آپ کا ہوا “، ”کوئی تجھ سا کہاں“، ”محبتاں سچیاں“ ”کبھی پیار نہ کرنا “، ”عشق بے پرواہ “ سمیت متعدد اردو پنجابی فلموں میں کام کیا۔ بھارتی پروڈیوسر اقبال ڈھلوں کی پنجابی فلم ”پنڈ دی کڑی“ میں بھارتی گلوکار واداکار سربجیت سنگھ کے ساتھ مرکزی کردار نبھایایہ پاکستانی سپرہٹ پنجابی فلم ”باو¿ جی“ کا ری میک تھا۔ وینا ملک نے اداکاری کے ساتھ ٹی وی پروگرام کی میزبانی بھی شروع کردی اور سال 2012ءمیں بولی وڈ فلم ”گلی گلی میں چور ہے“ میںآئٹم سانگ”چھنو“ کے ذریعے Debut کیا، پھر ”تیرے نال لو ہوگیا“ میں بھی آئٹم سانگ کیا۔ ”دال میں کچھ کالا ہے“ اور”زندگی ففٹی ففٹی“ میں مرکزی کردار نبھائے۔اداکارہ نے ”سپرگرل“ کے علاوہ ”دی ڈرٹی پکچرز“ کا کناڈا ری میک فلم میں بھی کام کیا۔ ان کی بولی وڈ میں ا?خری فلم ”ممبئی 125کلو میٹر“ 2014ءمیں ریلیز ہوئی۔ وینا ملک نے25دسمبر 2013 ء میں دبئی میں اسد بشیر خان خٹک کے ساتھ شادی کرکے پاکستان واپس آگئیں، جہاں انھوں نے شوہر کے ہمراہ سیاسی، سماجی اور شوبز سرگرمیوں بھرپور انداز سے شروع کرنے کا اعلان کیا تھا، مگر ایک مارننگ شو کے متنازعہ صورت اختیار کرنے پر وہ دبئی چلی گئی تھیں۔اداکارہ جو آج پونے تین سال کے بعد اپنے بچوں اور شوہر کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ رہی ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ اداکارہ ہوم پروڈکشن دوبارہ سے شروع کرنے کے ساتھ اپنے شوہر کے ہمراہ کوئی ٹی وی پروگرام کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…