جمعہ‬‮ ، 21 جون‬‮ 2024 

اسٹار اسکرین ایوارڈ میں ریکھا اور جیا بچن کا والہانہ انداز

datetime 11  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک)اسٹار اسکرین ایوارڈ میں اداکاروں نے ایوارڈز جیتے ، تو ریکھا اور جیا بچن نے حاضرین اور ناظرین دونوں کو ہی حیران کردیا۔دونوں خواتین جو ایک دوسرے کو دیکھنا بھی پسند نہیں کرتی تھی ،انہوں نے اسٹار اسکرین ایوارڈ کی تقریب کے دوران پیار و محبت کا والہانہ انداز اپنا یا کے کسی کو بھی یقین نہیں۔راجیا سبھا میں ریکھا کا پہلا دن دونوں ہی بھول نہیں سکتی ہیں، جب کیمروں کا سارا فوکس ریکھا کی آمد پر جیا بچن کے ردعمل کو ریکارڈکرنے پرتھاکہ وہ کیا ری ایکشن دیتی ہے جو آیا بھی ،چہرے پر برہمی کے آثار بتارہے تھے اندر طوفان بر پا ہے۔جیا بچن نے تو ایوان میں ریکھا کے ساتھ الاٹ کی گئی سیٹ بھی تبدیل کروالی تھی۔ دونوں خواتین کے درمیان خاموش جنگ کا یہ سلسلہ سالوں پرانا ہے۔فلموں میں ریکھا اور امیتابھ کی آن اسکرین کیمسٹری خوب جمی اور دونوں کے افیئر کی خبریں بھی میڈیا میں آتی رہیں ، ان خبروں کی وجہ سے جیا بچن ریکھا کو سخت نا پسند کرتی تھیں۔لیکن اسٹار اسکرین ایوارڈز کی تقریب میں دونوں کا ایک دوسرے سے والہانہ انداز میں ملنا، لوگوں کو حیران کر گیا ، کیمرے کی آنکھ نے دونوں کا ملنا اور ساتھ بیٹھنا محفوظ کر لیا، کہنے والے کہتے ہیں کہ شاید دونوں کے درمیان کئی سال سے جاری ٹینشن اب ختم ہوتی نظر آ رہی ہے۔



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…