لندن(نیوز ڈیسک)نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کی زندگی پر بننے والی فلم ’ہی نیم ڈ می‘ ملالہ بافٹا ایوارڈز کے لیے نامزد ہوگئی،جس کے بعدسوات کی گل مکئی کا نام اب برطانیہ کے سب سے بڑے ایوارڈز کی تقریب میں بھی جگمگائے گا۔ملالہ یوسفزئی کی زندگی پر بننے والی ڈاکیومنٹری فلم 68 ویں برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈز کی ڈاکیومنٹری کیٹگری میں بہترین ڈاکیومنٹری کیلئے نامزد کر لی گئی ہے۔ہی نیمڈ می ملالہ کا مقابلہ بائیوپک ایمی، کارٹیل لینڈ، لسن ٹو می مارلن اور شرپا ڈاکیومینٹری سے ہوگا، ایوارڈز کی تقریب 14 فروری کو لندن کے اوپرا ہاوس میں منعقد کی جائیگی۔