کراچی(نیوز ڈیسک)دپیکا پڈکون نے بالی ووڈ میں میگا کامیابیوں کے بعد اب ہالی ووڈ فلموں میں بھی قسمت آزمانا شروع کردی ہے۔ ان کی پہلی ہالی ووڈ فلم ’دی رٹرن آف زینڈر کیج‘ فلور پر پہنچ گئی ہے یعنی شوٹنگ شروع ہوگئی ہے۔ فلم ’دی رٹرن آف زیندر کیج‘ میں ان کے ہیرو ہوں گے ہالی ووڈ کے سپر ڈوپر اسٹار وین ڈیزل۔ دیکھتے ہیں وین ڈیزل اور دیپکا کی جوڑی بالی ووڈ میں کیا دھمال کرے گی کیوں کہ دیپکا کے لیےسال 2015 ءکچھ کامیابیوں اور کچھ ناکامیوں کا سال رہا۔اس سال جہاں ’تماشا ‘جیسی بڑے شورشرابے والی فلم زیادہ بزنس نہیں کرسکی لیکن ’پیکو‘ اور سال کے آخری مہینوں میں ریلیز ہونے والی ’باجی راو مستانی ‘نے انہیں باکس آفس پر حکمرانی کا موقع دیا۔ سال نو کے ساتھ ہی اداکارہ نے اپنی تمام توجہ ہالی ووڈ میں کیریئر بنانے پرمرکوز کردی ہے، تاہم بولی ووڈ سے ہالی ووڈ کی جانب قدم رکھنا دیپکا کے لئے کتنا کامیاب ہوگا یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ووزی ناں (Vozinha)
-
عامر خان کی اہلیہ گوری سپراٹ کتنے اثاثوں کی مالک ہیں؟
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کے لیے بڑا فیصلہ
-
غیر ملکی خواتین سے اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ کر گیا
-
23 سال سے مجھے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کرسٹیانو رونالڈو
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
سعودی عرب جانے والے افراد کیلئے خوشخبری
-
تیل کی قیمت میں 26 سالوں میں سب سے بڑی کمی
-
راولپنڈی کے 150 سال پرانے کیس میں 3 گرفتاریاں، ملزمان کا 4 روزہ ریمانڈ حاصل
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں
-
بچوں کے لیے نادرا جووینائل کارڈ بنوانے کا آسان طریقہ کار جانیے
-
تمھارے لیے کماتا ہوں، میری خواہش پوری کرو؛ بہو نے ناجائز مطالبے پر سسر کوہلاک کردیا
-
صحت کارڈ سے کینسر اور کارڈیک سرجری کا علاج ختم



















































