اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

نامور پاکستانی اداکار سلطان راہی 20برس بعد بھی دلوں میں زندہ

datetime 9  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)25 برس تک فلمی دنیا پر راج کرنیوالے نامور پاکستانی اداکارسلطان راہی کو مداحوں سے بچھڑے 20 برس بیت گئے، لیکن آج بھی وہ اپنے چاہنے والوں کے دِلوں میں زندہ ہیں۔پنجابی فلموں کے سلطان اداکار سلطان راہی نے 1938ءمیں بھارتی شہر سہارن میں آنکھ کھولی اور تقسیم ہند کے بعد وہ پاکستان منتقل ہوگئے، سلطان راہی نے1971 میں اپنے فلمی کیریئرکا آغازکیا اس دوران پنجابی فلم بشیرا کی کامیابی نے انہیں سپراسٹاربنا دیا۔سلطان راہی اور مصطفی قریشی کی جوڑی فلم کی کامیابی کی ضمانت بنی اورانکی فلم مولا جٹ نے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑدیئے۔سلطان راہی کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ بارہ اگست1981کو ان کی5 فلمیں شیر خان، ظلم دا بدلہ، اتھرا پتر، چن وریام اور سالا صاحب ایک ہی روز ریلیز ہوئی تھیں، جنہوں نے کامیابی کے ریکارڈ قائم کردئیے۔700سے زائدا±ردو اور پنجابی فلموں میں اداکاری کے جوہردِکھانے پرسلطان راہی کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل کیا گیا اور 150 سے زائد فلمی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔سلطان راہی اور انجمن کی جوڑی نے فلم بینوں کے دل موہ لیے، ایکشن ہیرو کی دیگرمقبول ترین فلمی ہیروئن میں آسیہ، صائمہ، گوری، نیلی، بابرہ شریف قابل ذکرہیں۔ فن کے سلطان کو9جنوری1996 ءکو گجرانوالہ کے قریب نامعلوم ڈاکووں نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا، وفات کے وقت بھی سلطان راہی کی54 فلمیں زیر تکمیل تھیں جو ایک ورلڈ ریکارڈ ہے۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…