ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

وہ پاکستانی اداکار جس کے مقابلے میں امیتابھ بچن اور عرفان خان بھی ناکام ہوگئے

datetime 9  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)معروف ہدایتکارواداکارسرمد سلطان کھوسٹ نے بھارت میں ہونے والے”جے پور انٹر نیشنل فلم فیسٹیول“ میں اپنی فلم”منٹو“ میں بہترین اداکارکا ایوراڈ جیت لیا ہے۔معروف پاکستانی ہدایتکارواداکارسرمد سلطان کھوسٹ نے بھارت میں ”جے پور انٹر نیشنل فلم فیسٹیول“ میں فلم”منٹو“ میں بہترین اداکارکا ایوراڈ اپنے نام کرلیا ہے جب کہ ان کے مقابل بالی وڈ کے بگ بی امیتابھ بچن اورعرفان خان جیسے فنکار تھے۔ بہترین اداکار کے علاوہ فلم ’منٹو‘ کودیگر کئی شعبوں میں بھی ایوارڈ دیے گئے۔ اس فیسٹیول میں سرمد سلطان کی فلم ”منٹو“ کے مقابلے میں امیتابھ بچن کی فلم”پیکو“دکھائی گئی۔ ایوارڈ جیتنے پر سرمد سلطان نے ”ایکسپریس“ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کبھی بھی یہ سوچ کر کام نہیں کیا مجھے کوئی ایوارڈ دیا جائے گا۔میری توجہ صرف کام پر ہوتی ہے لیکن بھارت میں فلم اور میری پرفارمنس کو ایوارڈ ملنے پر میں بے حد خوش ہوں۔ پاکستانی سینما کے لیے یہ بڑی خبر ہے کیونکہ اس سے لوگوں میں کام کا مزید جذبہ پیدا ہوگا۔ اس موقع پر سرمدکھوسٹ کے والد عرفان کھوسٹ، صبا قمر، شاہد محمود ندیم،سویر اندیم، ماہرہ خان، شجاع سمیع،جاناں ملک اور نادیہ افگن نے بھی بہترین اداکار کا ایوارڈ جیتنے پر سرمد سلطان کو مبارکباد پیش کی ہے۔



کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…