ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

اداکارامیتابھ بچن شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے

datetime 8  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کلکتہ(نیوز ڈیسک) بولی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کی پسلی فلم کی شوٹنگ کے دوران متاثر ہوگئی، تاہم اداکار نے اپنے فینز کو تسلی دی ہے کہ پریشانی کی کوئی بات نہیں۔73 سالہ اداکار کلکتہ میں اپنی نئی تھرلر فلم ‘تین’ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوئے، جس کا اعلان انھوں نے اپنے بلاگ کے ذریعے کیا۔امیتابھ نے لکھا: “میری پسلی متاثر ہوئی ہے اور جب میں سانس لیتا ہوں تو مجھے تکلیف ہوتی ہے، لیکن پریشانی کی کوئی بات نہیں. میں آئس پیک اور درر دور کرنے والی دوا استعمال کر رہا ہوں، میری ڈاکٹر سے بھی بات ہوئی ہے اور مکمل طور پر صحت یاب ہونے میں 48 گھنٹے لگیں گے، دوسری صورت میں ایکس رے اور ایم آر آئی وغیرہ کیا جائے گا۔زخمی ہونے کے باوجود بھی بگ بی جمعے کو ریلیز ہونے والی اپنی فلم ‘وزیر’ کی پروموشن جاری رکھے ہوئے ہیں، اس حوالے سے انھوں نے ٹوئٹر پر لکھا کہ وہ شام کو دوستوں کے ساتھ کلکتہ کے ساو¿تھ سٹی مال جائیں گے۔فلم ‘وزیر’ کی ہدایات بیجوئے نیمبیئر نے دی ہیں، جس میں امیتابھ بچن کے ساتھ فرحان اختر نے بھی کردار ادا کیا ہے، جبکہ امیتابھ کی تھرلر فلم ‘تین’ میں ان کے ساتھ ودیا بالن اور نوازالدین صدیقی بھی اداکاری کرتے ہوئے نظر آئیں گے



کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…