ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

فلسطینی پرستاروں کا سلمان خان کیلئے خصوصی تحفہ

datetime 7  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بولی ووڈ سپر سٹار سلمان خان کے بھارت سمیت دنیا بھر میں لاکھوں پرستار موجود ہیں۔ اداکار گاہے بگاہے اپنے پرستاروں سے ملاقات کرتے رہتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آجکل فلسطین کے فریڈم تھیٹرکے آٹھ اداکار بھارت کے دس شہروں کے دورے پر آئے ہوئے ہیں۔ فلسطینی فنکار دہلی کے جانا نتیا منچ کے ساتھ مل کر مختلف شہروں میں اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔آٹھ فلسطینی اداکاروں کا کہنا ہے کہ وہ سپر سٹار کے بہت بڑے مداح ہیں۔رپورٹ کے مطابق کبیر خان کی مدد سے منگل کے روز فلسطینی اداکاروں نے فائیو سٹارہوٹل میں سلمان خان سے ملاقا ت کی اور انھیں فلسطین کا راویتی کتان کا سکارف بطور تحفہ پیش کیا۔ سپر سٹار نے انتہائی خوشگوار موڈ میں پرستاروں کا تحفہ قبول کیا اور فورااسے اوڑھ کر سب کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔واضح رہے سپر سٹار آجکل اپنی نئی آنے والی فلم سلطان کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔سلطان میں سلمان خان ہریانہ سے تعلق رکھنے والے معروف پہلوان سلطان علی خان کے روپ میں نظر آئیں گے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…