ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

صبا قمر کی2فلموں”کمبخت“ اور”8969“ کی پوسٹ پروڈکشن شروع

datetime 7  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) ماڈل واداکارہ صبا قمر کی دوفلمیں ” کمبخت“ اور”8969” پوسٹ پروڈکشن کے مراحل میں داخل ہوگئیں ان دونوں فلموں میں وہ مرکزی کردار کر رہی ہیں۔ان کی ایک فلم ”منٹو“ پچھلے سال ریلیز ہوئی جس میں انھوں نے ملکہ ترنم نورجہاں مرحومہ کا کردار کیا۔ صبا قمر جنہوں نے کیرئیر کا آغاز ڈرامہ سیریل ”میں عورت ہوں“ سے کیا اس کے بعد انھوں نے ”جناح کے نام“ ، ”تیرا پیار نہیں بھولے“ ، ”داستان“ ، ” بنٹی آئی لو یو“ ، ”پانی جیسا پیار “ میں احسن خان ، فواد خان اور میکال ذوالفقارسمیت دیگر معروف فنکاروں کے مقابلے کام کیا۔صبا قمر نے اداکار ندیم بیگ اور شبنم کی سپرہٹ فلم ”آئینہ“ کے ری میک ”آئینہ“ میں اداکارہ شبنم کا کردار ریتا پرفارم کیا ، جس میں ان کے مقابل فیصل قریشی تھے۔ سال 2015ء میں سرمد سلطان کھوسٹ کی فلم ”منٹو“ ریلیز ہوئی جس میں صبا قمر نے ملکہ ترنم نورجہاں کا رول کیا ، اس میں ان کی پرفارمنس کو پسند کیا گیا۔اداکار عظیم سجاد نے بطور ہدایتکار ایکشن تھرل فلم ”8969”میں انھیں مرکزی کردار میں کاسٹ کیا۔ اس میں اداکارہ صبا قمر نے ایک آئٹم سانگ بھی عکسبند کروایا، جس میںان کی بولڈ پرفارمنس پر سنجیدہ حلقوں میں موضوع بحث رہنے کے ساتھ تنقیدبھی کی گئی۔اس فلم کو 2015ءمیں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، بعدازاں اسے سال 2016ئ میں نمائش کرنے کے بارے میں بتایا گیا مگر ابھی تک کوئی حتمی تاریخ نہیں دی گئی۔ اداکارہ کی دوسری فلم ”کمبخت“ جس کو اداکار حمزہ علی عباسی ڈائریکٹ کر رہے ہیں، اس کی تمام تر عکسبندی ہوچکی ہے مگر معلوم ہوا ہے کہ حمزہ علی عباسی اس کے اسکرپٹ میں ردوبدل کرکے کچھ سین ری شوٹ کرنا چاہتے ہیں جس کی وجہ سے اس کی نمائش میں تاخیر ہورہی ہے دیگر فنکاروں میں ہمایوں سعید ، شفقت چیمہ ، شہر یار منور، سوہا علی آبڑو شامل ہیں



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…