اسلام آباد (نیوزڈیسک) خوبرو ماڈل اور ڈالر گرل ایان علی نے سال 2015میں مقدمات اور دیگر بنائو سنگھار پر ایک کروڑ 43لاکھ روپے خرچ کر ڈالے ۔ مقدمات پر 66 لاکھ روپے ، قیمتی ملبوسات پر 37لاکھ ، جیولری پر 18 لاکھ جب کہ میک اپ پر 20 لاکھ روپے سے زائد خرچ کئے ہیں اس دوران ماڈل نے راولپنڈی ، کراچی اور اسلام آباد کی عدالتوں میں مقدمات میں پیش ہونے کے لئے ہونے والے سفر پر 20 لاکھ روپے خرچ کئے ہیں ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ ماڈل ایان علی پاکستان میں ایک سال کے دوران سب سے زیادہ اخراجات کرنے والی ماڈل بن گئی ہیں ۔ جنہوں نے اڈیالہ جیل میں اسیری کے دوران بھی لاکھوں روپے کے اخراجات کئے ہیں۔ تاہم اسیری کے بعد بھی انہوں نے اخراجات کی مد میں کروڑ روپے سے زائد کے اخراجات کئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایان علی نے بنائو سنگھار پر لپ اسٹک ، پائوڈر، نت نئے ملبوسات کی تیاری، بیش قیمت گاڑیوں کے استعمال پر کافی رقم خرچ کی ہے