بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

شاہ رخ کا کاجول کیساتھ رومانوی فلموں میں خواہش کا اظہار

datetime 4  جنوری‬‮  2016 |

ممبئی(نیوزڈیسک) بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے اداکارہ کاجول کے ساتھ سنجیدہ قسم کی رومانوی فلموں میں کام کی خواہش کا اظہار کردیا۔بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اور اداکارہ کاجول کی جوڑی بالی ووڈ نگری کی سب سے مشہور جوڑی ہے جس نے متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہردکھائے ہیں جب کہ دونوں اداکاروں کی جوڑی طویل عرصے بعد ایک بارپھرفلم ”دل والے“ میں ایکشن میں نظر آئی ہے تاہم کنگ خان نے ایک بارپھرکاجول کے ساتھ فلموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہارکیا ہے۔شاہ رخ خان کا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ میں اور کاجول 22 سال سے ایک ساتھ فلموں میں کام کررہے ہیں اوراس عرصے میں متعدد رومانوی کردارادا کیے ہیں تاہم اب کاجول کے ساتھ دلچسپ اورمختلف قسم کی سنجیدہ رومانوی فلم میں کام کرنا چاہتا ہوں، کاجول اورمیں عمرکے جس حصے میں پہنچ چکے ہیں اس میں رومانوی کردارادا کرنا کچھ عجیب لگتا ہے لیکن ہم دونوں کسی بھی جذبات کا کسی بھی عمر میں بخوبی اظہار کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اور کاجول نے 5 سال بعد فلمساز روہت شیٹھی کی فلم”دل والے“ میں مرکزی کردارادا کیا ہے۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…