ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

مارچ میں فلم ”آنکھیں ٹو‘‘کی شوٹنگ شروع کروں گا

datetime 4  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی ((نیوزڈیسک)میگا اسٹار امیتابھ بچن نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے اچھے دوست اور تامل سپر اسٹار رجنی کانتھ نے انہیں بلاک بسٹر فلم ’روبوٹ‘ میں ولن کا کردار کرنے سے منع کیا تھا۔ مارچ میں اپنی اگلی فلم ”آنکھیں ٹو‘‘کی شوٹنگ شروع کروں گا-2010 کی اس تامل فلم کے ڈائریکٹر شنکر تھے جبکہ مرکزی کاسٹ میں رجنی کانتھ اور ایشوریا رائے بچن نمایاں تھے۔امیتابھ نے ممبئی میں ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ شنکر ان کے پاس آئے اور روبوٹ میں ولن کے کردار کی پیشکش کی۔’میں نے رجنی کو فون کیا تو انہوں نے کہا کہ لوگ مجھے ولن کے کردار میں قبول نہیں کریں گے لہٰذا میں یہ کردار نہ کروں، اور میں نے ایسا ہی کیا۔اطلاعات ہیں کہ امیتابھ کو ’روبوٹ ٹو‘ میں کام کرنے کی پیشکش بھی ہوئی۔ اس پر لیجنڈ اداکار نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ایسی کوئی آفر نہیں ہوئی۔یہ بھی قیاس آرئیاں ہیں کہ وہ ’دھوم 4‘ کا حصہ ہوں گے جس پر امیتابھ نے کہا کہ انہوں نے خود یہ خبر پہلی مرتبہ سنی۔73 سالہ اداکار بیجو نمبیار کی فلم ’وزیر‘ میں فرحان اختر کے ساتھ سینما اسکرینوں پر جلوہ گر ہونے جا رہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مارچ میں وہ اپنی اگلی فلم ’آنکھیں ٹو‘ کی شوٹنگ شروع کریں گے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…