ممبئی (نیوزڈیسک)بالی ووڈ کے نامور فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی نے کہا ہے کہ انڈین فلم انڈسٹری کو دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈ آسکرز کیلئے زیادہ پریشان نہیں ہونا چاہیے۔ فی الوقت میں باجی راؤ مستانی کی کامیابی سے لطف اندوز ہو رہا ہوں -بھنسالی کی فلم ’دیوداس‘ 2003 میں آسکرز کی بہترین غیر ملکی زبان میں فلم کیلئے انڈین انٹری بنی تھی۔بھنسالی پوچھتے ہیں کہ ’ہم آسکرز کا اتنا کیوں سوچیں؟ ہمیں بیرون ملک سے تعریف کی کیا ضرورت ہے؟کیا کبھی غیر ملکیوں نے کہا کہ وہ انڈیا کا نیشنل ایوارڈ جیتنا چاہتے ہیں؟ان دنوں اپنی فلم ’باجی راؤ مستانی‘ کی کامیابی سے محضوظ ہونے والے بھنسالی کہتے ہیں کہ انہیں اپنی اگلی فلم کے بارے میں فی الحال کچھ معلوم نہیں۔’میں نئے سال میں کچھ نئے خیالات پر کام کرنا چاہتا ہوں۔ فی الوقت تو میں باجی راؤ مستانی کی کامیابی سے لطف اندوز ہو رہا ہوں۔