جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

فلمسازی پرسے سینسر بورڈ کی پابندیاں ختم کی جائیں ‘ مہیش بھٹ کا مطالبہ

datetime 3  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوزڈیسک) گزشتہ چار دھائیوں سے فلم انڈسٹری سے وابستہ معروف بھارتی فلمساز مہیش بھٹ کا کہنا ہے کہ اداکاروں اور فلمسازوں کو اپنا کام کرنے کی مکمل آزادی دی جائے۔ مہیش بھٹ کی جانب سے جمعے روز مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر سینسر بورڈ کی طرف عائد کی جانے والی پابندیوں کے خلاف کی گئی ٹویٹس میں کہا گیا کہ اب تو ہمارے شعبے کو آزادی سے کام کرنے کی آزادی حاصل ہونی چاہیے۔انکا کہنا تھاکہ انڈسٹری میں کام کرنے والے سبھی سینئر فنکار اور فلمساز معاشرے کے مسائل اور ڈیمانڈز سے اچھی طرح واقف ہیں ایسے میں سینسر بورڈ کی جانب سے عائد کی جانے والی حالیہ پابندیاں ان کی سمجھ سے بالاتر ہیں۔واضح رہے فلمساز مہیش بھٹ کو اپنی صاف گوئی کی بنا پر اکثر اوقات تنقید کا نشانہ بننا پڑتا ہے۔انکا کہنا تھا کہ ہم کل کا انتظار کیوں کریں سینسر بورڈ کو آج ہمیں ہماراکام کرنے کی آزادی دینی چاہیے



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…