ممبئی(نیوزڈیسک) معروف گزشتہ پاکستانی اور حالیہ ہندوستانی گلوکار بھارتی شہریت حاصل کرنے کے بعد آجکل پھولے نہیں سما رہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکار کا کہنا ہے کہ بڑی سخت دوڑ دھوپ کے بعد آخر کار انھیں اپنا گھر مل ہی گیا۔واضح رہے عدنان سمیع انگلینڈ میں پیدا ہوئے ، انکا کچھ تعلق پاکستان سے بھی تھا ،جبکہ وہ کینیڈا کی شہریت رکھتے تھے۔ گلوکار مئی 2001ء سے بھارت میں مقیم تھے اور آخر کار رواں سال یکم جنوری کو انھیں بھارتی حکومت کی طرف سے اپنے ملک کی شہریت کا سرٹیفیکیٹ دے دیا گیا ہے۔عدنان سمیع کو سب سے ذیادہ شہرت اپنے گانے ”کبھی تو نظر ملاو¿“، ”لفٹ کرادے“ اور حال ہی میں سلمان خان کی فلم ”بجرنگی بھائی جان“ میں ”بھر دو جھولی “ قوالی گانے سے حاصل ہوئی