جمعہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2025 

دپیکا کے ساتھ ایک فلم ضرور کرونگا جس کا انجام اچھا ہو‘رنویر سنگھ

datetime 3  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوزڈیسک) بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے دپیکا پڈوکون کے ساتھ کسی اچھے انجام والی فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے-اپنے ایک انٹرویو میںرنویر سنگھ کا کہنا تھا کہ انہوں نے دپیکا کے ساتھ جتنی فلمیں کی ہیں ان کے آخر میں دونوں کی موت ہوجاتی ہے تاہم اب وہ ایسی فلم کرنا چاہتے ہیں جس کا انجام اچھا ہو اور وہ دپیکا کے ساتھ خوشی سے زندگی گزاریں۔رنویر کے مطابق ان کی والدہ کو فلموں کے آخر میں اپنے بیٹے کا مرجانا بالکل پسند نہیں۔رنویر سنگھ کے مطابق ان کے کیرئیر کی فلموں میں اب تک تین ایسی فلمیں ہیں جس کے آخر میں اہیرو کی موت ہوجاتی ہے جن میں ’رام لیلا‘، ’غنڈے‘ اور ’باجی راو¿ مستانی‘ شامل ہیں۔رنویر کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے ان کی اگلی فلم کا اختتام خوشگوار ہو خاص طور پر دپیکا کے ساتھ ایک ایسی فلم ضرور کریں جس کا انجام اچھا ہو اور وہ ان کے ساتھ خوشی سے زندگی گزاریں۔حال ہی میں ریلیز فلم ’باجی راو¿ مستانی‘ کے آخر میں اداکار رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کی موت ہوجاتی ہے، اس سے قبل فلم ’رام لیلا‘ میں بھی دونوں اداکار خود کو خاندان کے درمیان جاری اختلافات کے باعث ختم کر دیتے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم ’رام لیلا‘ اور ’باجی راو¿ مستانی‘ دونوں ہی کی ہدایات سنجے لیلا بھنسالی نے دی ہے۔فلم ’باجی راو¿ مستانی‘ 18 دسمبر 2015 کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی جس میں رنویر سنگھ اور دپیکا کے ہمراہ پریانکا چوپڑا نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…