جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

شاہ رخ کی فلم ”دل والے“سینما گھروں میں دکھائی جائے گی

datetime 3  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوزڈیسک) بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی فلم ”دل والے‘ ‘کےخلاف ہندوستانی ریاست کرناٹک کے شہر منگلورو میں انتہا پسندوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا تھا اور فلم کی اسکریننگ روک دی گئی تھی تاہم فلم ایک بار پھر سے سنیما میں دکھائی جائے گی۔بھارتی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق دائیں بازو کی انتہا پسند جماعتوں ویشوا ہندو پریشد اور بجرنگ دل نے شہر کے سنیما گھروں کے باہر فلم کے خلاف احتجاج کیا تھا جس کے بعد تھیٹر مالکان نے فلم کی اسکریننگ روکنے کا اعلان کردیا تھا۔بجرنگ دل کے کارکنوں کی جانب سے ’دل والے‘ کی ریلیز کے خلاف مقامی انتظامیہ کو یادداشت بھی جمع کرائی گئی تھی۔مالکان کے مطابق وہ کسی قسم کا خطرہ مول نہیں لینا چاہتے تھے تاہم اب شہر کے ڈپٹی کمشنر نے فلم کی نمائش کے دوران سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے جس کے بعد ایک بار پھر فلم سنیما میں پیش کی جائے گی۔واضح رہے کہ بولی وڈ انڈسٹری میں کنگ خان کے نام سے مشہور شاہ رخ خان نے گزشتہ ماہ اپنی عمر کے50 سال مکمل ہونے پر ملک میں جاری عدم برادشت کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف احتجاج میں شامل ہونے کا اعلان کیا تھا۔شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ ہندوستان میں عدم برداشت ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ اس عدم برداشت میں اضافہ ہوا ہے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…