جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

پوجا بھٹ کی بھی پاکستانی فلم”ہو من جہاں“کی تعریف

datetime 3  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی /ممبئی(نیوزڈیسک) پاکستانی فلم ”ہو من جہاں“ کی ریلیز کے نہ صرف پاکستانی انڈسڑی شخصیات بلکہ بولی وڈ اداکارہ اور ہدایت کارہ پوجا بھٹ بھی اس فلم کی تعریفیں کرتی نظر آئیں۔حال ہی میں فلم ’ہو من جہاں‘ کے پریمئیر کے موقع پر پوجا بھٹ کا کہنا تھا کہ فلم ’ہو من جہاں‘ ہر لحاظ سے ایک بہترین فلم ہے۔پوجا کا کہنا تھا فلم ’ہو من جہاں‘ کی پروڈکشن، اداکاری اور ہدایت کاری کو دیکھ کر وہ بے حد متاثر ہوئی ہیں، اور انہوں نے فلم کے ہدایت کار کو فلم کی کامیابی کی مبارکباد بھی دی۔پوجا نے مزید بتایا کہ ’ایسا مانا جاتا ہے کہ بولی وڈ تکنیکی کاموں میں زیادہ آگے ہے میرے خیال سے وہ افراد فلم ہو من جہاں دیکھیں جس کے بعد ان کی سوچ یقیناً تبدیل ہو جائے گی‘۔فلم کے پریمئیر پر پاکستانی شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی موجود تھیں جن میں اداکارہ عائشہ عمر، حمزہ علی عباسی اور نادیہ حسین شامل ہیں۔عاصم رضا کی ہدایت میں بنی فلم ’ہو من جہاں‘ میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان، عدیل حسین، شہریار منور اور سونیا جہاں نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔ہو من جہاں تین نوجوانوں منیزے (ماہرہ خان)، نادر (عدیل حسین) اور ارحان (شہریار منور) کی زندگیوں کے گرد گھومتی ہے، جو کالج سے گریجویشن کے بعدحقیقی دنیا میں اپنی راہ تلاش کرنے کی کوشش کررہے ہوتے ہیں، یہ تینوں دوست موسیقی سے دلچسپی رکھتے ہیں جو گریجویشن کے بعد ایک میوزک بینڈ تشکیل دینے کا فیصلہ کرتے ہیں۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…