جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان میں لوگوں کے لیے کوئی انٹرٹینمنٹ نہیں ‘اداکار شان

datetime 30  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) فلم اسٹارشان نے کہا کہ پاکستان میں لوگوں کے لیے کوئی انٹرٹینمنٹ نہیں ہے۔کارپوریٹ سیکٹرجس طرح سے فلم انڈسٹری کی مدد کررہا ہے اس کے اچھے نتائج سامنے آئینگے۔ہمایوں سعید کردار میں سوٹ نہیں کرتے تھے اس لیے انھیں کاسٹ سے الگ کردیا گیا۔ان خیالات کا اظہارانھوں نے گزشتہ روزمقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پراداکارہ حمائمہ ملک، محب مرزا، علی مرتضیٰ ، یحیٰی خان، ساحرعلی بگا، پپو سمراٹ ، نعمان نذیراورحماد چوہدری موجود تھے۔شان کا کہنا تھا کہ بھارتی فلم ”ارتھ “ کاسیکوئل بنانے کے لیے مہیش بھٹ سے رابطہ کیا توان کا کہنا تھا کہ لوگ میری دوسری فلمیں مانگتے ہیں لیکن آپ پہلے بندے ہیں جنہوں نے ”ارتھ “ مانگی ہے۔ ”ارتھ ٹو“ آرٹ فلم نہیں ہے۔ اس فلم میں عظمیٰ حسن نے امید سے بڑھ کرکام کیا ۔ حمائمہ ملک ایک باصلاحیت اداکارہ ہیں، جبکہ بقیہ کاسٹ میں شامل تمام لوگ کردار کے مطابق سائن کیے گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ فلمیں سینماکی بحالی نہیں کررہی ، بلکہ ڈراموں کوفروغ دے رہی ہیں۔انھوں نے کہا کہ میاں نوازشریف سے ایک ملاقات کے دوران بھارت میں پنجابی فلم فیسٹیول کے انعقاد کی تجویز دی تھی، اگرایسا ہوجائے تودونوں ملکوں کوفائدہ ہوگا۔خواہش ہے کہ ایسی فلم بناو¿ں جودونوں ملکوں کوقریب لائے۔ جہاں تک بات بھارتی فلموں کے خلاف ہونے کی ہے تومیں اگربھارتی فلموں کے خلاف ہوتا تو” ارتھ ٹو“ کیوں بناتا۔ میں اینٹی انڈیا نہیں، بلکہ ایک سچا پاکستانی ہوں۔حمائمہ ملک نے کہا کہ شان بہترین اداکار اور انسان ہیں۔ میرے نزدیک ایک ’اسٹار‘ وہ ہوتا ہے جوپاکستان میں کام کرکے اسٹاربنتا ہے۔ چند ڈرامے اورفلم کرنے والا اسٹار نہیں بن سکتاہیں۔ محب مرزا نے کہا کہ شان جیسے باصلاحیت فنکارکے ساتھ کام کرتے ہوئے بہت کچھ سیکھنے کوملا ۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…