جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

سارہ لورین نے پاکستانی فلم میں کام کرنے کی حامی بھر لی

datetime 30  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)معروف اداکارہ وماڈل سارہ لورین نے پاکستانی فلم میں کام کرنے کا گرین سگنل دیدیا۔ وہ آئندہ برس کراچی سے تعلق رکھنے والے ایک معروف پروڈکشن ہاو¿س کے بینر تلے بنائی جانے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کرینگی۔ان خیالات کا اظہار سارہ لورین نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ بالی وڈ میں دونئی فلمیں سائن کی ہیں لیکن اس کے باوجود مجھے ایک بہت ہی اچھے اور منفرد موضوع پربننے والی فلم میں اہم کردار آفر کیا گیا تھا۔ اس فلم کی کہانی اور میرا کردار بہت جاندارتھا ، اسی لیے میں نے فلم میں کام کرنے کی رضامندی ظاہرکی تھی۔فلم مکمل طورپرکمرشل طرز پر بنائی جائے گی اوراس کے میوزک پربھی خاص توجہ دی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ فلم کی شوٹنگ کراچی اورشمالی علاقہ جات کے علاوہ دبئی، برطانیہ اور فرانس میں ہوگی۔ بڑے بجٹ سے بننے والی فلم میں جہاں پاکستانی فنکارکام کرینگے، وہیں ایک غیرملکی اداکارہ پر آئٹم سانگ بھی فلمبند کیا جائے گا۔ جہاں تک بات جدید ٹیکنالوجی اورسپیشل ایفیکٹس کی ہے تواس کے لیے بھی پروڈکشن ہاو¿س کچھ غیرملکی ماہرین کی خدمات حاصل کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں سارہ لورین نے کہا کہ پاکستان میں فلمسازی کا عمل تیزی کے ساتھ بہتر ہورہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بالی وڈ میں دونئی فلمیں سائن کرنے کے باوجود میں نے پاکستانی فلم میں کام کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ ویسے بھی مجھے جوپہچان ملی تھی وہ پاکستان میں کام کرتے ہوئے ملی۔ اس شہرت کی بدولت مجھے بالی وڈ میں کام کے لیے آفرہوئی اوراب تک جوبھی کام کیا ہے ، اس کی وجہ سے پاکستان کا نام روشن ہوا ہے۔انھوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں پڑھے لکھے نوجوان فلمسازی کے شعبہ سے وابستہ ہورہے ہیں۔ جو اپنی صلاحیتوں کے بل پرتیزی کے ساتھ انٹرنیشنل مارکیٹ تک رسائی حاصل کررہے ہیں۔ خاص طورپر پاکستانی فلموں کا آسکر کے لیے نامزد ہونا بھی کسی بڑے اعزاز سے کم نہیں ہے۔ یہ وہ تمام سگنلز ہیں جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری اب بحران سے نکل کر بہتری کی جانب گامزن ہے اورا?نے والے دنوں میں اس کا بہترین رسپانس سامنے آئے گا



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…