لاہور (نیوز ڈیسک ) معروف گلوکارہ حمےراچنا نے کہا ہے کہ نئے گلوکاروں کی بنےادی تعلےم اور تربےت کےلئے حکومت وقت کو ہنگامی بنےادوں پر اقدامات کرنے چاہیے کےونکہ خالص اور سچا مےوزک آہستہ آہستہ دم توڑ جارہا ہے اور اس طرف کوئی توجہ نہےں دی جاری ہے ۔ ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے کہ تمام سرکاری اور نجی ےونےورسٹےوں مےں مےوزک کلاسز کے فوری اجراءکا اہتمام کرے اور کلاسےکی موسےقی کی تربےت لےنے والے گلوکاروں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے ۔حمیرا چنا نے کہاکہ پاکستانی فنکاروں نے اپنی خوبصورت آوازوں سے پوری دنےا کو اپنے سحر مےں گرفتار کررکھا ہے ۔پاکستانی مےوزک کی تعلےم اور ترقی کےلئے تمام مکتبہ فکر کے لوگوں کو نےک نےتی سے کام کرنا چاہیے تاکہ فن اور فنکار کو زندہ رکھا جاسکے ۔