بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

شاہ رخ کے ساتھ کام کرنا میرے کیرئیر کیلئے بڑی بات ہے‘کرن جوہر

datetime 29  دسمبر‬‮  2015 |

ممبئی (نیوز ڈیسک)بالی ووڈ ہدایت کار کرن جوہر کا اپنے قریبی دوست اور اداکار شاہ رخ خان کے بارے میں کہنا ہے کہ وہ ان کے لیے فیملی سے بڑھ کر ہیں اور ان کا رشتہ شاہ رخ کے بعد اب ان کے تینوں بچوں سے بھی بہت خاص ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں کرن جوہر کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو اگر کوئی بولی وڈ میں لانچ کر سکتا ہے تو وہ صرف کرن جوہر خود ہیں۔کرن جوہر ماضی میں ایک کاسٹیوم ڈیزائنر بننے کے خواہش مند تھے اور وہ آج اپنے کیرئیر کا کریڈٹ شاہ رخ خان کو دیتے ہیں۔کرن جوہر کا کہنا تھا ’شاہ رخ کو ایسا محسوس ہوا کہ میں ایک فلم ساز بن سکتا ہوں، شاہ رخ کے ساتھ کام کرنا میرے کیرئیر کے لیے بہت بڑی بات ہے۔ جب شاہ رخ نے میرا انتخاب کیا یہ میرے لیے بہت بڑی بات تھی۔ ان کے ساتھ کام کرنے کے بعد مجھے فلموں کے بارے میں بہت کچھ سیکھنے کو ملا، شاہ رخ کی وجہ سے ہی مجھے احساس ہوا کہ میں ایک ہدایت کار بن سکتا ہوں۔کرن جوہر نے 26 سال کی عمر میں فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کہ ساتھ ہدایت کاری کا آغاز کیا تھا۔ان کا اس فلم کے حوالے سے کہنا تھا ’میں خوش قسمت تھا کیوں کہ میں کاجول اور شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرچکا تھا اور وہ دونوں ہی میرے بہت قریبی دوست ہیں تاہم اداکار سلمان خان کے ساتھ کام کرنا تھوڑا مشکل ثابت ہوا۔کرن جوہر اس وقت فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں اداکارہ ایشوریا رائے، رنبیر کپور، انوشکا شرما، فواد خان اور عمران عباس کردار ادا کر رہے ہیں۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…