لاہور (نیوز ڈیسک) فلمسٹار میرا نے پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی اور بہتری کے لیے اداکارہ نور کی بطور ڈائریکٹر پہلی فلم ” عشق پازیٹو “ کو بارش کا پہلا قطرہ قراردیدیا۔گزشتہ چند برسوں کے دوران نمائش کے لیے پیش کی جانے والی فلمیں جدید ٹیکنالوجی سے ضرور بنائی گئی ہیں لیکن ان میں فلم کا مصالحہ نہ ہونے کے برابر رہا۔ ایک طرف کہانی کمزور تو دوسری جانب سب سے مضبوط ستون میوزک پرخاص توجہ نہ دی گئی جس کی وجہ سے لوگوں کی اکثریت پاکستان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلموں کو ٹی وی ڈرامہ سمجھتی رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہارمیرا نے گزشتہ روز ایک ملاقات کے دوران میڈیا کو دےئے گئے ایک انٹر ویو میں دیا گیا انھوں نے کہا کہ اداکارہ نور کی پہچان ایک فلمی ہیروئن کی ہے اورانھوں نے اپنی زندگی کے کئی برس فلم انڈسٹری کو دیے ہیں۔ وہ فلم کی کہانی، میوزک، رقص اوراس کی عکسبندی کے حوالے سے بہت کچھ جانتی ہیں اور سمجھ بوجھ رکھتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ جب انھوں نے فلم کی ڈائریکشن میں قدم رکھا تو ان کا انداز آج کل بننے والی فلموں سے بالکل الگ تھا۔