جمعرات‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2025 

بالی ووڈ اداکار فاروق شیخ کو مداحوں سے بچھڑے2 برس بیت گئے

datetime 28  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک)ہندوستانی فلموں کے مشہور اداکار فاروق شیخ کو مداحوں سے بچھڑے 2 برس بیت گئے۔بالی وڈ میں فاروق شیخ کو ایک ایسے اداکار کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے آرٹ سنیما کے ساتھ ساتھ پیشہ ورانہ سنیما میں بھی اپنی خاص شناخت قائم کی۔فاروق شیخ25 مارچ 1948 کو گجرات کے شہر بڑودہ میں پیدا ہوئے، کیریئر کا ا?غاز 1973ءمیں ہندوستان کی آزادی پر بننے والی فلم ‘گرم ہوا سے کیا۔اس کے علاوہ اداکار فاروق شیخ نے فلم ‘شطرنج کے کھلاڑی، چشم بدور، ساگر، میرے ساتھ چل، بازار، کسی سے نہ کہنا، رنگ برنگی، سلمیٰ، فاصلے، کھیل محبت کا، نوری اور امراوجان ادا سمیت متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔اپنے کیریئر میں انہوں نے ا?رٹ فلموں کی کم وبیش تمام معروف ہیروئنوں کے ساتھ کام کیا۔ ہدایت کار ساگر سرحدی کی فلم لوری،ایک پل اور مظفر علی کی انجمن میں شبانہ اعظمی ان کی ہیروئن بنی تھیں، مگر دیپتی نول کے ساتھ ان کی جوڑی بہت مقبول ہوئی۔فلم بین چشم بددور،کتھا، ساتھ ساتھ،کسی سے نہ کہنا،رنگ برنگی اورٹیل می او خدا میں اس جوڑی کی پرفارمینس سے محظوظ ہوئے۔فاروق شیخ نے اپنے اسٹیج ڈراموں کی ساتھی روپا سے شادی کی، جن سے ان کی ایک بیٹی ثناءہے۔دسمبر 2013کے آخری ہفتے میں یہ خاندان دبئی میں تھا جہاں فاروق شیخ 27دسمبر کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…