لاہور (نیوز ڈیسک) فلمسٹار میرا نے پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی اور بہتری کے لیے اداکارہ نور کی بطور ڈائریکٹر پہلی فلم ’’ عشق پازیٹو ‘‘ کو بارش کا پہلا قطرہ قراردیدیا۔گزشتہ چند برسوں کے دوران نمائش کے لیے پیش کی جانے والی فلمیں جدید ٹیکنالوجی سے ضرور بنائی گئی ہیں لیکن ان میں فلم کا مصالحہ نہ ہونے کے برابر رہا۔ ایک طرف کہانی کمزور تو دوسری جانب سب سے مضبوط ستون میوزک پرخاص توجہ نہ دی گئی جس کی وجہ سے لوگوں کی اکثریت پاکستان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلموں کو ٹی وی ڈرامہ سمجھتی رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہارمیرا نے گزشتہ روز ایک ملاقات کے دوران میڈیا کو دےئے گئے ایک انٹر ویو میں دیا گیا انھوں نے کہا کہ اداکارہ نور کی پہچان ایک فلمی ہیروئن کی ہے اورانھوں نے اپنی زندگی کے کئی برس فلم انڈسٹری کو دیے ہیں۔ وہ فلم کی کہانی، میوزک، رقص اوراس کی عکسبندی کے حوالے سے بہت کچھ جانتی ہیں اور سمجھ بوجھ رکھتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ جب انھوں نے فلم کی ڈائریکشن میں قدم رکھا تو ان کا انداز آج کل بننے والی فلموں سے بالکل الگ تھا۔ ایک طرف تو فلم کے سین بہت ہی عمدہ تھے اور دوسری جانب ایک طویل عرصہ کے بعد فلم کا بہترین میوزک سننے کو ملا ہے۔یہی وجہ ہے کہ میں یہ بات کہنے پرمجبور ہو چکی ہوں کہ اداکارہ نور جس قدر با صلاحیت اداکارہ اور رقاصہ ہیں، اس سے کہیں بڑھ کر انھوں نے ڈائریکشن کے میدان میں بہتر کام کرکے دکھایا ہے، جو نوجوان فلم میکرز کے لیے مشعل راہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی سپورٹ کے لیے ہمیں اس طرح اپنی مدد آپ کے تحت آگے آنا ہوگا۔ پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے ہمارا پڑوسی ملک کبھی کچھ نہیں کرے گا ، ہمیں خود ہی اپنی کشتی کو پار لگانا ہوگا۔ میں نے بھی باقاعدہ طورپرفلمسازی کے لیے ایک قیمتی کیمرہ خرید لیا ہے۔اس کا مقصد پاکستان میں ایک ایسی فلم بنانا ہے جو ہر لحاظ سے بالی ووڈ اورہالی ووڈ سے کم نہ ہو۔ اس کے علاوہ میں نے اپنی فلم کے لیے اسکرپٹ پر بھی کام شروع کردیا ہے اور اس کے بعد فلم میں کاسٹ فائنل کی جائے گی۔ میری کوشش ہوگی کہ ان فنکاروں کوفلم کا حصہ بنایا جائے جوکہانی کی ڈیمانڈ پر پورا اتریں۔ جونہی میں اپنی فلم کی عکسبندی کے لیے شیڈول کا اعلان کرونگی تو پھر اس کی شوٹنگ مکمل ہونے پر ہی کیمرہ کلوز ہوگا۔
نورکی فلم ’’عشق پازیٹو‘‘ انڈسٹری کی بحالی کیلیے بارش کا پہلا قطرہ ہوگی، میرا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ووزی ناں (Vozinha)
-
عامر خان کی اہلیہ گوری سپراٹ کتنے اثاثوں کی مالک ہیں؟
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کے لیے بڑا فیصلہ
-
غیر ملکی خواتین سے اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ کر گیا
-
23 سال سے مجھے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کرسٹیانو رونالڈو
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
سعودی عرب جانے والے افراد کیلئے خوشخبری
-
تیل کی قیمت میں 26 سالوں میں سب سے بڑی کمی
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں
-
راولپنڈی کے 150 سال پرانے کیس میں 3 گرفتاریاں، ملزمان کا 4 روزہ ریمانڈ حاصل
-
بچوں کے لیے نادرا جووینائل کارڈ بنوانے کا آسان طریقہ کار جانیے
-
تمھارے لیے کماتا ہوں، میری خواہش پوری کرو؛ بہو نے ناجائز مطالبے پر سسر کوہلاک کردیا
-
صحت کارڈ سے کینسر اور کارڈیک سرجری کا علاج ختم



















































