پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

اجے دیوگن بھی اکشے کمار کے نقش قدم پر چل پڑے

datetime 27  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)بالی وڈ اداکار اجے دیوگن بھی اکشے کمار کے نقش قدم پر چل پڑے اور اپنی نئی فلم ”شیوے“ کی شوٹنگ کے دوران انھوں نے کچھ خطرناک اسٹنٹ کیے ہیں-اجے دیوگن نے اپنے ٹوئٹر اکاو¿نٹ پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انھیں ایک رسی کے ذریعے پہاڑ سے لٹکتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے-تصویر کے ساتھ اجے نے لکھا کہ اس اسٹنٹ کے ذریعے میں اپنے بلندی کے خوف پر قابو پانے کی کوشش کر رہا ہوں-اجے دیوگن اور ان کی ٹیم نے گذشتہ ہفتے اپنی ایکشن فلم کی شوٹنگ مکمل کی تھی، جس کے بعد اداکار نے اس حوالے سے ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی تھی-‘شیوے’ ایک مکمل طور پر ایکشن سے بھرپور فلم ہے جس کی شوٹنگ کے دوران کرینوں کا بہت استعمال کیا گیا-ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ایک اور تصویرمیں اجے کو بہت ساری کرینوں کے ساتھ بھی دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ ساتھ میں انھوں نے لکھا ہے کہ ان کرینوں کو دیکھ کر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ کوئی تعمیراتی سائٹ یا ناسا آپریشن ہے، لیکن دراصل یہ ‘شیوے’ کی شوٹنگ کا ایک منظر ہے-فلم”شیوے“ میں اجے دیوگن مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ اس کی ہدایات بھی انھوں نے ہی دی ہیں. فلم میں دلیپ کمار اور سائرہ بانو کی بھتیجی سائشاسہگل بھی نظر آئیں گی جو ان کی پہلی بولی وڈ فلم ہے-ایکشن سے بھرپور یہ فلم اگلے برس نمائش کے لیے پیش کی جائے گی-



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…