جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

کاجل کی بالی وڈ میں واپسی، نئی فلم اگلے سال ریلیز ہوگی

datetime 26  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک)فلم’ سنگھم‘سے بالی ووڈ فلموں میں اپنی پہچان بنانے والی کاجل اگروال نئے سال 2016سے ایک مرتبہ پھر بالی ووڈ فلموں کا رخ کررہی ہیں۔ ڈائریکٹر روہت شیٹھی کی فلم’سنگھم‘ سات سال پہلے ریلیز ہوئی تھی اور اس نے کامیابی کے جھنڈے بھی گاڑے تھے مگر پھر بھی نہ جانے کیوں کاجل بالی ووڈ کی ہندی فلموں سے منہ موڑ کر دوبارہ ساو?تھ انڈین فلموں تک محدود ہوگئیںتاہم اب ان کے بارے میں خبریں گرم ہیں کہ وہ دوبارہ بالی ووڈ جوائن کرچکی ہیں اور ان کی نئی فلم ’دو لفظوں کی کہانی‘ اگلے سال یعنی 2016میں ریلیز ہونے جارہی ہے۔ کاجل کی ایک اور فلم اسپیشل 26 سن 2013 میں ریلیز ہوئی تھی جس کے ہیرو اکشے کمار تھے۔ کاجل نے سن 2004سے بالی ووڈ فلموں کا رخ کیا تھا اور ان کی سب سے پہلی فلم سمیر کارتک کی کیوں ہوگیا نا تھی جس میں انہوں نے ایشوریہ رائے کی بہن ریا کا کردار اداکیا تھا۔ تاہم یہ دونوں فلمیں خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کرسکی تھیں۔ کاجل کی اگلے سال آنے والی فلم دو لفظوں کی کہانی کے ڈائریکٹر دیپک تجوری ہیں۔ اس فلم میں کاجل نے ایک غریب اور نابینا لڑکی کا رول ادا کیا ہے۔ کاجل سے جب ایک انٹرویو کے دوران یہ پوچھا گیا کہ نئی فلم دو لفظوں کی کہانی کے بعد وہ ساﺅتھ کی فلمیں کرنا چھوڑ دیں گی؟ تو کاجل کا کہنا تھا کہ وہ بالی ووڈ اور ساﺅتھ کی فلمیں میں توازن رکھیں گی۔ انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ ہندی میری زبان ہے اور میں ساﺅتھ ممبئی کی رہنے والی ہوں لہذا بیلنس تو رکھنا ہی پڑے گا۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…