بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

پریانکا چوپڑا انیمیا کے خلاف مہم میں حصہ لیں گی

datetime 24  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(ویب ڈیسک)بولی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا آجکل ملک میں انیمیا کے خلاف چلائی جانے والی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔اداکارہ نے بدھ کے روز ملک بھر میں نوجوانوں میں انیمیا کے متعلق آگاہی فراہم کرنے والی مہم کی لانچ تقریب میں وزیر صحت جے پی نندا کے ہمراہ شرکت کی۔ تقریب میں اداکارہ نے میڈیا کو بتایا کہ ملک میں بیشتر نوجوان انیمیا کو شکار ہیں۔انھوں نے بتایا کہ وہ اس مہم کے زریعے ملک بھر کے نوجوانوں میں انیمیا سے بچاو¿ اور اس کے تدارک کے حوالے آگاہی پہنچائیں گی۔آگاہی مہم کے دوران اداکارہ کی تیار کردہ خصوصی ویڈیو بھی دکھائی جائے گی۔ پریانکا چوپڑا نے میڈیا کو بتایا کہ وہ بذات خود بے حد مصروف رہتی ہیں جس بنا پر متناسب غذا کا استعمال نہیں کر پاتیں لہٰذاوہ اپنی خوراک میں ”بلیو پل“ کا استعمال ضروری خیال کرتی ہیں۔33سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب سے انھوں نے اس گولی کا استعمال شروع کیا ہے انکی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں۔باجی راو¿ مستانی سٹار کا کہنا تھا کہ اگر آج ہمارے نوجوان صحت مند ہوں گے تب ہی ہمارا ملک مستقبل میں ترقی کی نئی منزلیں طے کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…