جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

سنیما کی ترجیحات تبدیل ہو چکیں اور فلم بین ہر بار کچھ نیا دیکھنا چاہتے ہیں، سونیا جہاں

datetime 24  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(ویب ڈیسک)کمرشل سینماکی ترجیحات بدل گئیں، جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ موضوعات کو بھی وسعت دینا ہوگی، فن وراثت میں ملا، شوبز انڈسٹری میں شناخت اپنے کام سے بنائی،”ہومن جہاں“ میری پہلی پاکستانی فلم ہے۔ان خیالات کا اظہار ملکہ ترنم نور جہاں کی نواسی سونیاجہاں نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔ سونیاجہاں کا کہنا تھا کہ سیٹلائٹس چینلز اور سوشل میڈیا سے پوری دنیا گلوبل ویلج کی شکل اختیار کر گئی ہے، اسی لیے فلم بین پردہ اسکرین پر بھی ہر بار کچھ نیا دیکھنا چاہتے ہیں، بالی ووڈ اور ہالی ووڈ میں تو کافی عرصہ سے سوشل، کرائم، لواسٹوری اور میوزک سے لے ہر موضوع پر فلمیں بنائی جا رہی تھی۔ہمارے ہاں شروع دن سے ہی کوئی پلاننگ نظر ہی نہیں آرہی تھیں۔ اسی لیے فلم میکنگ کے نئے تقاضوں اور فلم بینوں کی بدلتی ترجیحات سے ہم آہنگ نہ ہونے کے باعث اسٹوڈیوز کو تالے لگ گئے۔ ایک موقع پر پاکستان سینما اور فلم انڈسٹری کے بحران سے لگنے لگا تھا کہ شاید اب ہم اپنی فلمیں نہ دیکھ سکیں۔فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے زبانی کلامی ہی باتیں ہوتی رہیں، مگر عملی طور پر ٹی وی انڈسٹری والوں نے ہی اس کو بحال کرنے کا بیڑہ اٹھایا۔ سونیا جہاں نے کہا کہ آج انہی کی کاوشوں کی وجہ سے فلم بینوں کو سینماو¿ں میں اپنی معیاری فلمیں بھی دیکھنے کو ملنے لگی ہیں۔ اس سے بڑی کامیابی کیا ہو سکتی ہے کہ بالی ووڈ اور ہالی ووڈ جیسی میگا بجٹ فلموں کے مقابلے میں ہماری فلموں کو اچھا رسپانس مل رہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں سونیا جہاں نے کہا کہ فلمی کیریئر کا ا?غاز بالی ووڈ کی فلم ”تاج محل “ سے کیا اور یہ فلم بھارت کے ساتھ پاکستان میں بھی نمائش کی گئی ، اس کے بعد ”کھویا کھویا چاند“ ، ”مائی نیم از خان“ ہالی ووڈ فلم ”The Reluctant Fundamenlist” کی اب پاکستانی فلم ”ہومن جہاں“ یکم جنوری کو سینماو¿ں کی زینت بن رہی ہے اس میں سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری، جمال شاہ،ماہرہ خان، شہر یار منور اور عدیل ہاشمی شامل ہیں



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…