جمعہ‬‮ ، 21 جون‬‮ 2024 

تعلقات پر جمی برف پگھلتے ہی شاہد کپور نے سیف علی خان کی تعریفوں کے باندھ دیئے

datetime 24  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ میں اپنے معاشقوں کے حوالے سے مشہور اداکار شاہد کپور نے انڈسٹری کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔بالی ووڈ اداکار شاہد کپور اور اسٹائلش کوئین اداکارہ کرینہ کپور کی دوستی کی خبریں طویل عرصے تک زبان زدعام رہی ہیں جس کے باعث بیبو کے شوہر چھوٹے نواب سیف علی خان اور ان کے سابق بوائے فرینڈ شاہد کپورکے درمیان تعلقات شروع ہی سے کشیدہ ہی رہے ہیں جب کہ ماضی میں دونوں اداکاروں نے متعدد فلموں میں ایک ساتھ کام کرنے سے انکار بھی کیا تاہم اب دونوں اداکار طویل عرصے بعد وشال بھردواج کی فلم میں ایک ساتھ اداکاری کرتے نظر آئیں گے جس پرشاہد کپور نے سیف علی خان کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے ہیں۔بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں شاہد کپور کا کہنا تھا کہ کہ فلم ”رنگون“ کے لیے بہترین اداکاروں کا انتخاب کیا گیا جس میں سیف علی خان اور کنگنا رناوت شامل ہیں جب کہ سیف علی خان کا فلم رنگون میں کام کرنے پر خوشی ہوئی ہے کیوں کہ وہ ایک باصلاحیت اور پروفیشنل اداکار ہیں جن سے بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے۔واضح رہے کہ وشال بھردواج کی فلم”رنگون“میں اداکار شاہد کپور، سیف علی خان اور کنگنا رناوت مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…