جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارتی سنگھ آئندہ سال پیا گھر سدھاریں گی

datetime 24  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
نئی دہلی(آئی این پی)معروف بھارتی کامیڈین بھارتی سنگھ کے متعلق کہا جا رہا کہ وہ آئندہ سال اپنے بوائے فرینڈ کامیڈی رائٹر ہرش لمباشیا کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گی۔زرائع کے مطابق ہرش اور بھارتی منگنی کر چکے ہیں۔ علاوہ ازیں ہرش کی طرف سے منگنی پر بھارتی کو ہیرے کی انگوٹھی پہنائی گئی تھی۔بھارتی سنگھ نے حالیہ انٹرویو کے دوران میڈیا کو بتایا کہ وہ آئندہ سال کے اواخر میں شادی کا ارادہ رکھتی ہیں۔اپنے شریک سفر کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں بھارتی کا کہنا تھا کہ وہ چاہتی ہیں انکا ہمسفر خاموش طبیعت اور میچور شخصیت کا مالک ہونا چاہیے۔ انکا کہنا تھا کہ وہ حقیقی زندگی میں بھی بہت باتونی ہیں اس لئے وہ چاہتی ہیں کہ انکا پارٹنر خاموشی سے انکی باتوں کو سنے اور انھیں سمجھے۔شادی کے بعد کی زندگی کے بارے میں انکا کہنا تھا کہ وہ بھی ہر لڑکی کی طرح چاہتی ہیں کہ انکا گھر ہو محبت کرنے والا شوہر ہو انکے چھوٹے چھوٹے بچے ہوں اور وہ انکے لئے چپاتیاں بنائیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ وہ شادی کے بعد کم کام کرنے اور ذیادہ وقت اپنے گھر اور شوہر کو دینے کا ارادہ رکھتی ہیں



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…