اسلام آباد(نیوزڈیسک) بالی ووڈ ہدایتکار فرحان اختر نے کہا ہے کہ ملک کے حالات کے متعلق اظہار خیال کا حق ہر شہری کو یکساں طور پر حاصل ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرحان اختر نے کہا کہ اگر شاہ رخ خان اور عامر خان نے ملک میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت اور مذہبی انتہاءپسندی کیخلاف متنازعہ بیانات دیئے بھی ہیں تو انہیں ملک کے مسائل پر بات کرنے کا حق حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی کے جذبات کو ان کے بیان سے کوئی ٹھیس پہنچی ہو تو اس سے متعلق بات کرنے کیلئے ضروری ہے کہ ان کی عزت کا خیال رکھتے ہوئے معاملات پر بحث کی جائے، انہوں نے کہا کہ یہ ضروری نہیں کہ ملکی مسائل پر بات کرنیوالا کسی سازش کے تحت ایسا کررہا ہو۔