ممبئی(نیوزڈیسک)اداکارہ سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ انھیں اس بات کا اندازہ ہی نہیں تھا کہ ایک ہیروئن اپنے کسی ڈایئلاگ کی وجہ سے مشہور ہو سکتی ہے جیسا کہ ان کے ساتھ ہوا۔سوناکشی کہتی ہیں کہ اکثر ہیروز کے ڈایئلاگ مشہور ہوتے ہیں خواہ وہ امیتابھ بچن ہوں یا شاہ رخ، سلمان یا پھر ان کے والد شتروگھن سنہا ہوں۔سوناکشی کہتی ہیں کہ اداکارہ بننے کے علاوہ انھیں کئی شعبوں میں دلچسپی رہی ہے۔ وہ کھیلوں میں بہت دلچسپی رکھتی تھیں۔ پھر انھیں کوسٹیوم ڈیزائن کا شوق ہوا، انھوں نے وہ بھی کر کے دیکھا لیکن حقیقت میں وہ اداکارہ نہیں بلکہ ایک خلا باز بننا چاہتی تھیں۔ویسے سوناکشی یہ تمام شوق تو آپ صرف ہیروئن بن کر ہی پورے کر سکتی ہیں ان کرداروں کو نبھا کر۔ اور جہاں تک خلا باز بننے کا تعلق ہے تو وزن تو آپ کو اس کے لیے بھی کم کرنا پڑتا۔