جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

گلوکارہ رابی پیرزادہ کا بطور ہیروئن فلم انڈسٹری میں نئی اننگز کھیلنے کا فیصلہ

datetime 22  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) گلوکارہ رابی پیرزادہ نے گلوکاری میں اپنا نام بنانے کے بعد بطور ہیروئن فلم انڈسٹری میں نئی اننگز کھیلنے کا فیصلہ کرلیا۔ حال ہی میں رابی پیرزادہ نے ایک ایسی فلم سائن کی ہے جس کی ڈائریکشن کے لیے بھارتی ہدایتکارکی خدمات حاصل کی جائیں گی۔معاہدے کے مطابق فی الحال فلم اورڈائریکٹرکا نام منظرعام پر نہیں لایاجا رہا لیکن یہ بات طے ہے کہ فلم کی شوٹنگ جلد ہی پاکستان میں شروع کردی جائے گی۔ اس سلسلہ میں جب رابی پیرزادہ سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے اپنے ایک انٹرویو میں اس بات کی تصدیق کی اور کہا کہ میں باقاعدہ طورپرفلم میں اداکاری کرنے جا رہی ہوں۔ ماضی میں بھی بہت سی فلموں میں اداکاری کی پیشکش ہوئی تھی لیکن فلم انڈسٹری کا ماحول اوروہاں کام کرنے والے ان پڑھ لوگوں کی وجہ سے فیملی نے کبھی اس بات کی اجازت نہ دی مگراس وقت صورتحال ماضی کے مقابلے میں خاصی تبدیل ہوچکی ہے۔ پڑھے لکھے فنکار اور تکنیک کار فلمسازی کے شعبے سے وابستہ ہوچکے ہیں۔اچھے موضوعات پرفلمیں بنائی جا رہی ہیں بلکہ اب توہماری فلموں کا معیار ہر اعتبار سے پڑوسی ملک کی فلموں سے کم نہیں ہے۔ اسی لیے میں نے جب فلم میں کام کرنے کے لیے اپنی فیملی سے اجازت حاصل کی توانھوں نے اعتراض نہ اٹھایا۔ انھوں نے کہا کہ میں نے ایک ایسی فلم سائن کی ہے جس میں کام کرنے والے فنکاروںکا تعلق تو پاکستان سے ہے لیکن اس کے ڈائریکٹراور تکنیکی عملہ بھارت سے پاکستان ا?ئے گا۔ اس فلم کے لیے میں نے خاصی محنت کی ہے اورمجھے امید ہے کہ جب اس کی شوٹنگ کا آغاز ہوگا تواس کے بہترنتائج سامنے آئیں گے۔ جہاں تک بات میری گائیکی کی ہے توایکٹنگ سے وابستگی کے باعث میوزک کو کبھی نہیں چھوڑوں گی۔ میرے پاس آج جو نام ومقام ہے وہ صرف اور صرف میوزک کی بدولت ہے۔ اس لیے میوزک کے بغیرخود کو ادھورامحسوس کرتی ہوں۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…