جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

بہترین مختصر فلم بنائیں اور ایک ملین ڈالرز کا انعام پائیں،جانیئے کیسے؟

datetime 22  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو(نیوزڈیسک)جاپان کے بین الاقوامی فلمی میلے نے اعلان کیا ہے کہ وہ مختصر فلم بنانے والے ہدایتکار کو ایک ملین ڈالرز انعام دے گا۔ یہ فلمی خاکہ منتظمین کو 29 فروری 2016ءتک مل جانا چاہیے۔ ٹوکیو: (ویب ڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شارٹ شارٹس فلم فیسٹیول اینڈ ایشیا نامی فلمی میلے کے منتظمین نے کہا ہے کہ آنے والا دور مختصر دورانیے کی فلموں کا ہے کیونکہ لوگ تفریح کے لیے زیادہ سے زیادہ اپنے سمارٹ فون یا پھر ٹیبلٹ کمپیوٹرز استعمال کرنے لگے ہیں۔ فلمی میلے کے منتظمین نے اعلان کیا ہے کہ وہ دنیا کے کسی بھی ایسے ہدایتکار کو ایک ملین ڈالرز کی رقم فراہم کریں گے جو مختصر فلم کا سب سے اچھا خاکہ روانہ کرے گا۔ منتظمین کے مطابق اس فلم کا خاکہ پانچ سو الفاظ پر مشتمل ہونا چاہیے جس میں اس فلم کی ’پ±رجوش، سنسنی خیز اور ہلا دینے والی کہانی بیان کی گئی ہو۔ یہ خاکہ منتظمین کو ا±نتیس فروری 2016ءتک مل جانا چاہیے۔ انتظامیہ کو جو بھی فلمی خاکے موصول ہوں گے ا±ن میں سے پانچ خاکے چ±نے جائیں گے، جن میں سے ہر خاکے کو چار ہزار ڈالرز کا نقد انعام دیا جائے گا۔ پھر ا±ن پانچ میں سے بہترین خاکے کا انتخاب کیا جائے گا اور خاکہ بھیجنے والی خاتون یا مرد کو وہ فلم تیار کرنے کے لیے آٹھ لاکھ ڈالر ادا کیے جائیں گے۔ اس بہترین خاکے کو آٹھ ہزار ڈالر کا اضافی انعام بھی دیا جائے گا۔ اس مقابلے میں پہلے نمبر پر آنے والے خاکے پر جو فلم بنے گی ا±سے 2017ءمیں ’شارٹ شارٹس فلم فیسٹیول اینڈ ایشیا‘ میں دکھایا جائے گا۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…