جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

مائرہ خان کی نئی فلم ”بدل“ اگلے ماہ ریلیز ہوگی

datetime 21  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) معروف اداکارہ و ماڈل مائرہ خان کی فلم ”بدل“ 15 جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔جمال شاہ کی بطور ڈائریکٹر پہلی فلم کی دیگر کاسٹ میں فردوس جمال، ایوب کھوسو، شامل خان، بلال خٹک، افتخار قیصر اور عبدالرحمان شامل ہیں۔ مائرہ خان جنہوں نے کیریئر کا آغاز ڈرامہ سیریل ”جیسے جانتے نہیں“ سے کیا۔ اس میں جاندار ایکٹنگ پر انھیں متعدد ڈرامہ سیریلز مل گئیں۔ اداکاری کے ساتھ کمپیئرنگ بھی کر رہی ہیں۔ مائرہ خان نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ٹی وی کی طرح فلمیں بھی مختلف موضوعات پر بنائی جا رہی ہیں اور فلم بین بھی انھیں پسند کر رہے ہیں۔اس کی وجہ شاید فلم میکنگ میں آنے والوں کا تعلق ٹی وی سے ہی ہے اس لیے وہ چھوٹی اسکرین کی طرح بڑی اسکرین پر بھی کامیڈی، رومانٹک، ایکشن اور تھرل کے ساتھ سوشل موضوعات کا بھی انتخاب کر رہے ہیں۔ ماضی میں ہماری فلمیں یکسانیت کا شکار تھیں، اسکرپٹ سمیت کسی بھی شعبے پر توجہ نہیں دی گئی، جس نے اسٹوڈیو اور سینما انڈسٹری کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا تھا۔ پوری دنیا میں فلم میکنگ میں ایک انقلاب آچکا ہے، اس کو ساتھ لے کر ہم آگے بڑھ سکتے ہیں۔سنجیدہ کردار کرنے کے سوال پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ کامیڈی سمیت ہر طرح کے کردار کرنا چاہتی ہوں اس بارے میں پروڈیوسر اور ڈائریکٹر سے جب بھی پوچھا تو ان کا ایک ہی جواب ہوتا کہ تم سے بہتر یہ کوئی نہیں کر سکتا۔ ”بدل“ میرے کیریئر کی دوسری فلم ہے۔ اس سے قبل سیاسی موضوع پر بنائی جانے والی فلم ”چنبیلی“ ریلیز ہو چکی ہے۔ اس میں بہترینDebut اداکارہ ایوارڈ کے لیے نامزد بھی ہوئی۔ انھوں نے کہا کہ ”بدل“ میں میرے کردار کو پسند کیا جائے گا۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…