بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

میں کام دماغ سے نہیں دل سے کرتی ہوں‘ سونم کپور

datetime 21  دسمبر‬‮  2015 |

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کی راج کماری سونم کپور جو ہروقت اپنے بیانات کی وجہ سے عوام کی تنقید کا نشانہ بنتی رہتی ہیں، اپنے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ کوئی بھی کام دماغ سے نہیں بلکہ دل سے کرتی ہیں۔ اپنی نئی فلم ”نیرجا“ کے ٹریلیر لانچنگ کی تقریب کے موقع پر 30 سالہ ادکارہ کا کہنا تھا کہ میں جو بھی کرتی ہیں دماغ کے بجائے دل سے کرتی ہوں جب کہ میں اپنے کام کے دوران، کسی سے بات کرتے وقت بھی دماغ کا استعمال نہیں کرتی یہاں تک کہ کسی سے تعلق جوڑنے کی بات ہو تب بھی میں صرف دل سے ہی سوچتی ہوں۔اداکارہ نے اعتراف کیا کہ میں ہر چیز کے بارے میں بہت خوفزدہ ہوتی ہوں اور کسی بھی ایونٹ میں بہت جلد گھبراجاتی ہوں یہاں تک کہ میرے لیے لوگوں سے بات کرنا بھی بہت مشکل ہوتا ہے کیوں کہ میں چھوٹی عمر سے ہی بہت شرمیلی تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں بچپن میں اپنی ماں کے پیچھے چھپ جایا کرتی تھی تاہم فلم انڈسٹری میں آنے کے بعد مجھ میں لوگوں کا سامنا کرنے کی ہمت پیدا ہوئی۔واضح رہے فلم ”پریم رتن دھن پایو“ کی کامیابی نے سونم کپور کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے جب کہ اداکارہ کو راج کماری کے نام سے بھی پکارا جارہا ہے۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…