جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

فلم”وار“ میں کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا ‘اداکارہ عائشہ خان

datetime 21  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک)ماڈل واداکارہ عائشہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں وقت کے ساتھ فلم پروڈکشن میں بہتری آرہی ہے، فلم میکر ہر موضوع پر فلمیں بنا رہے ہیں، ”وار“ میں کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا ایک فلم ”گدھ“ زیرتکمیل ہے۔انھوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔ عائشہ خان نے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے تک پاکستان فلم انڈسٹری کی حالت دیکھ کر لگ رہا تھا کہ شاید اب مشکل سے ہی یہ اپنے پاو¿ں پر کھڑی ہو سکے؟ مگر نئے ٹیلنٹ نے ناممکن کو ممکن کردکھایا ، جن کی کاوشوں سے بالی ووڈ کی فلموں کے مقابلے میں ہماری فلموں کو اچھا رسپانس ملا۔ عائشہ خان نے کہا کہ فلم میکنگ میں آنے والوں کی اکثریت کا تعلق ٹی وی پروڈکشن سے ہی تھا، جنھوں نے روایتی کمرشل سینما کو جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ نئے موضوعات کو لے کر فلمیں بنا رہے ہیں ۔فلم بینوں نے بھی سینما پر اس تبدیلی کو خوشی کے ساتھ قبول کیا ہے۔عائشہ خان نے کہا کہ فلم اور ٹی وی کے مزاج میں بہت فرق ہے۔ فلم پر آپ کو فاسٹ ٹریک کے ساتھ مخصوص ٹائم میں کرداروں اور کہانی کا اختتام کرنا ہوتا ہے جب کہ ٹی وی ڈرامہ پر آپ ہر طرح سے آزاد ہوتے ہیں۔ عائشہ خان نے کہا کہ ”وار“ میری پہلی فلم تھی میرے لیے یہ تجربہ بہت اچھا رہا، ان دنوں شمعون عباسی کی فلم ”گدھ“ کر رہی ہوں یہ بھی ایک ایکشن تھرل فلم ہے جس میں ہمایوں سعید ، شان ، سعید جبران ،شعیب خالد، عمران پٹیل، حمزہ علی عباسی شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ڈرامہ اور فلم کا انتخاب ہمیشہ کردار اور ٹیم دیکھ کر ہی کرتی ہوں ، میرے نزدیک تعداد سے زیادہ کوالٹی اہمیت رکھتی ہے۔عائشہ خان نے مزید کہا کہ ہمیشہ اپنے کام سے کام رکھا ہے، اسی لیے تقریبات میں بھی کم ہی جاتی ہوں۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…