اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستانیوں میں ٹیلنٹ موجود ہے انہیں موقع دینا چاہیے ، مہیش بھٹ

datetime 19  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک) معروف بھارتی فلمساز مہیش بھٹ نے کہا ہے کہ وہ جب بھی پاک بھارت بہتر تعلقات کی بات کرتے ہیں انہیں ہندوستان مخالف کہہ کر خاموش کرا دیا جاتا ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے بہتر مستقبل کیلئے ان کے درمیان امن کے رشتے کے قیام کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے، انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ جب انہوں نے پاکستانی فنکاروں کو ہندوستان میں پروموٹ کرنے کی ابتداءکی تو ہم وطنوں کی طرف سے کٹہرے میں کھڑا کردیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہم سے سوال کیا جاتا ہے کہ جب ہمارے اپنے ملک میں اتنا ٹیلنٹ موجود ہے تو پاکستانیوں کو پروموٹ کرنے کا کیا جواز ہے، مہیش بھٹ نے کہا کہ میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ جن پاکستانیوں میں ٹیلنٹ موجود ہے انہیں موقع دینے میں کیا دقت ہے ، انہوں نے کہا کہ فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی لہذا ہمیں اب ان باتوں کو سمجھ لینا چاہئے تاکہ آنیوالے وقت میں دونوں ہمسایہ ممالک آپس میں امن کےساتھ رہ سکیں۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…