جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

گوگل نے سال 2015 میں پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانیوالی شخصیات کی فہرست جاری کر دی،جانیئے کون کس نمبر پر!

datetime 19  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوزڈیسک)گوگل نے سال 2015 میں پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانیوالی شخصیات کی فہرست جاری کر دی ہے جس میں ریحام خان، ایان علی، ایمی جیکسن، قندیل بلوچ اور کینیڈین وزیر اعظم کو شامل کیا گیاہے۔ پاکستان میں انٹر نیٹ پر سرچ کی جانے والی دو شخصیات نے دیگر بڑے ناموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔جس میں ٹاپ ٹین میں پہلے نمبر پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان ہیں جبکہ ماڈل ایان علی دوسرے نمبر پر ہیں۔اس فہرست میں بالی وڈ کی فلم’ سنگھ از بلنگ‘میں اکشے کمار کیساتھ جلوہ? گرہونیوالی برطانوی ماڈل ایمی جیکسن تیسرے نمبر پر ہیں اور چوتھے نمبر پرسوشل میڈیا سیلیبرٹی قندیل بلوچ ہیں۔ ٹاپ ٹین فہرست میں پر کشش شخصیت کے مالک کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو پانچویں نمبر پر ہیں۔ پاکستان میں پابندی کا شکار یوٹیوب کا مقامی نعم البدلYTPAKبھی سب سے زیادہ سرچ کی جانیوالی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی۔ جس کے بعد بھارتی رئیلٹی ٹی وی شو بگ باس8 کا نمبر ہے۔ پاکستان میں جن فلموں کو سب سے زیادہ مرتبہ سرچ کیا گیا ان میں بجرنگی بھائی جان، پریم رتن دھن پائیو، پی کے اور فاسٹ اینڈ فیوریس 7 شامل ہیں۔ ا?ئی سی سی ورلڈ کپ 2015 اور بگ باس 9 بھی سب سے زیادہ سرچ ہونے والی چیزوں کی فہرست کا حصہ ہیں۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…