جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

” دل والے” پرحملے

datetime 19  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوزڈیسک)بھارتی انتہا پسند جماعت شیو سینا نے ایک بار پھر دنیا کی بڑی جمہوریہ کے چہرے پر کلنک کا ٹیکہ لگا دیا اور انتہا پسندوں نے غنڈہ گردی کرتے ہوئے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی ریلیز ہو نے والی نئی فلم ” دل والے” کے موقع پر سینما گھروں پر حملے کردیئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کنگ کی نئی فلم “دل والے” کی ریلیزکے موقع پرہندو انتہا پسند تنظیموں کی جانب سے سینما گھروں پرحملے کرکے نہ صرف فلم کو چلنے سے روک دیا بلکہ سینما گھروں کے باہرآویزاں پوسٹر پھاڑ کر انہیں نذر آتش کردیا۔ انتہاپسندوں کی جانب سے مدھیہ پردیش کے شہرجبل پورمیں شاہ رخ خان کی فلم کے پوسٹر پھاڑے گئے جب کہ احمد آباد میں بھی فلم دل والے کے خلاف مظاہرے اور شدید احتجاج کیا گیا۔دوسری جانب انتہا پسندوں ہندو¿ں نے دھمکی دی ہے کہ شاہ رخ خان کی کوئی فلم بھارت میں ریلیز ہونے نہیں دیں گے اور ان کی آج ریلیز ہونے والی فلم ” دل والے” کے خلاف بھرپوراحتجاج جاری رہے گا اور اسے بزور طاقت ریلیز سے روکا جائے گا۔واضح رہے کہ بالی ووڈ سپراسٹارشاہ رخ خان نے بھارت میں بڑھتی انتہا پسندی اورعدم برداشت کے باعث ملک سے باہر جانے کا بیان دیا تھا جس کے بعد حکمراں جماعت بی جے پی کے رہنماو¿ں نے انہیں پاکستان کا ایجنٹ قراردیا تھا جب کہ شیوسینا کی جانب سے بھی ان کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…