ممبئی(نیوزڈیسک) بالی ووڈ کنگ خان نے بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کی حمایت کردی لیکن ذرا مختلف انداز میں۔گزشتہ دنوں ہندوستان میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی پر بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے بیان نے بھارتی انتہا پسند تنظیموں کو آگ بگولہ کر دیا تھا لیکن اب شاہ رخ نے ایک بار پھربھارت کے ایک نجی چینل پر انڈیا میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اور عدم برداشت پر اظہار رائے کیا ہے۔ان کا یہ بیان اور انداز پچھلے بیان سے ذرا مختلف ہے۔کنگ خان نے طنزیہ مسکراہٹ کے ساتھ کہا کہ میں ڈر گیا ہوں، بھارت میں سب کچھ بہت اچھا ہے اور میرے ساتھ کسی نے کچھ نہیں کیا ہے سوائے اس کے کہ جب میں لوگوں کے سامنے سگریٹ پیتا ہوں تووہ برا مان جاتے ہیں لیکن بیچارے اس پر بھی کچھ نہیں کہتے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں جانتا ہوں کہ کچھ بے وقوف ایسے بھی ہوں گے جو کہیں گے کہ فلم ریلیز ہو رہی ہے اس لئے میں ایسی باتیں کر رہا ہوں جبکہ ایسا کچھ نہیں ہے۔ شاہ رخ نے ہاتھ جوڑ کر مسکراتے ہوئے کہاکہ مجھ سے سوالات سوسائٹی، معیشت اور سیاست کے بجائے میرے چھچھورے پن اور فلموں پر پوچھے جائیں تو بہتر ہے کیونکہ مجھے صرف اداکاری کرنا آتی ہے۔