بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

د دادری جیسے واقعات بھارت کے ماتھے پر داغ ہے ،اوم پوری

datetime 18  دسمبر‬‮  2015 |

لاہور(نیوزڈیسک) بالی ووڈ کے نامور اداکار اوم پوری نے کہا کہ دادری میں جو کچھ ہوا وہ ہمارے ماتھے پر داغ ہے اور ایسے واقعات بھارت کے لیے شرمناک ہیں۔ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان غلط فہمیاں دور کرنے کی ضرورت ہے-اوم پوری نے مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں گائے کا گوشت کھایا جاتا ہے۔’انڈیا خود گائے کا گوشت برآمد کرتا ہے اور ملک میں جو لوگ گائے کا گوشت کھاتے ہیں اس پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔انڈیا میں گائے کا گوشت کھانا کوئی ظلم کی بات نہیں۔ ظلم کا راستہ چھوڑ کر پیار کرنا ہوگا۔پاکستان آمد پر لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اوم پوری کا کہنا تھا کہ بھارت میں ایک ارب سے زائد کی آبادی ہے جس میں 22 کروڑ سے زائد مسلمان آباد ہیں اس کے باوجود دادری جیسے واقعات بھارت کے ماتھے پر داغ کے مترادف ہیں جس کی شدید مذمت کرتا ہوں اور اس طرح کے واقعات ہمارے لیے شرمناک ہیں جب کہ اس واقعے میں ملوث افراد کمینے ہیں جنہیں سخت سے سخت سزائیں دی جائیں تاکہ مسلمانوں کو تحفظ کا یقین ہوسکے۔واضح رہے کہ28 ستمبر کو اترپردیش کے علاقے دادری میں ہندو انتہا پسندوں نے اخلاق نامی مسلم شہری اور اس کے بیٹے کو گائے کا گوشت کھانے کے شبے میں شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں اخلاق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیاتھا۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…