اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

اکشے کمار نے فلم ”روبوٹ-2“ میں ولن کا کردار ادا کرنے کی حامی بھر لی

datetime 18  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوزڈیسک) اطلاعات ہیں بولی وڈ کھلاڑی اکشے کمار نے فلم ساز شنکر کی فلم ”روبوٹ-2“ میں ولن کا کردار ادا کرنے کی حامی بھر لی۔ہندی کے ساتھ ساتھ تامل میں ’انتھران-2‘ کے نام سے ریلیز ہونے والی اس فلم میں تامل سینما کے آئیکون رجنی کانت مرکزی کردار جبکہ ہولی وڈ کی ایما جیکسن ان کی محبوبہ بنیں گی۔اطلاعات ہیں ’روبوٹ-2‘ اب تک ہندوستان کی سب سے مہنگی فلم ہو گی۔فلم ساز ولن کیلئے پہلے مبینہ طور پرعامر خان کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے مگر بعد میں انہوں نے’ٹرمینیٹر‘ کے آرنلڈ شوازینیگر کی خدمات حاصل کرنے کی کوشش کی۔ذرائع کے مطابق،آرنلڈ کی انڈیا آمد اور کام کرنے کیلئے بہت زیادہ کاغذی کارروائی درکار تھی، لہذا دو دن قبل ان سے بات چیت کا عمل ناکام ہو گیا۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق، اکشے گزشتہ شام شنکر اور فلم کی بقیہ کاسٹ سے چنئی میں ملنے کے بعد نجی طیارے کے ذریعے ممبئی لوٹ گئے۔چنئی روانگی سے قبل اکشے سے رجنی کانت کے ساتھ ملاقات کے حوالے سے سوال پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دینے سے انکار کیا۔ذرائع بتاتے ہیں کہ فلم پروڈیوسرز کچھ دنوں میں اکشے کو کاسٹ کرنے کا اعلان کریں گے۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…