بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

بھارت میں انتہا پسندوںکا ٹولہ موجود ہے ،اداکار نسیم وکی

datetime 17  دسمبر‬‮  2015 |

لاہور( نیوز ڈیسک) فلم ، ٹی اور تھیٹر کے نامور کامیڈین اداکار نسیم وکی نے کہا ہے کہ میں حال ہی میں بھارت سے شو کی ریکارڈنگ کرنے کے بعد واپس آیا ہوں اور دورہ بھارت کے دوران مجھے کسی نے بھی تنگ نہیں کیا ، ہر جگہ مجھے عزت و احترام دیا گیا ۔ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بھارت میں انتہا پسندوں کا ایک ٹولہ موجود ہے جو دونوں ملکوں کے درمیان اچھے تعلقات کر خراب کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے ۔ لیکن بھارتی عوام بھی پاکستان اور بھارت کے درمیان امن اور دوستی کے خواہاں ہیں ۔ انہوں نے کہ انتہاءپسند ہر ملک میں ہوتی ہے مگر اس کو مثبت انداز میں استعمال کیا جائے تو دنیا میں امن قائم ہو سکتا ہے۔ نسیم وکی نے کہا کہ فنکار بڑا حساس ہوتا ہے ، پاکستان اور بھارت کے فنکاروں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کریں ۔ جس طرح ہمارے فنکار بھارت جاتے ہیں اسی طرح بھارتی فنکار بھی یہاں آتے ہیں جن کو ہم اپنے سر آنکھوں میں بٹھاتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہاکہ میری کوشش ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ اور ہاکی سمیت ہر طرح کے کھیلوں کے مقابلے ہوں ۔ اس سے دوریاں ختم ہو ں گی ۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…