منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

2میں سنیما کے لیے ہی پیدا ہوا ہوں‘نصیر الدین شاہ

datetime 17  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک)’سپرش‘، ’آکروش‘، ’کتھا‘ اور ’جانے بھی دو یارو‘ جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کا جوہر دکھانے والے معروف اداکار نصیر الدین شاہ کا کہنا ہے کہ ان کی پیدائش مختلف قسم کے سنیما کے لیے ہی ہوئی ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ انھیں ’آف بیٹ سنیما‘ کے فنکار کے طور پر اپنی شناخت بنانے کا کوئی شوق نہیں تھا لیکن مذکورہ فلموں کے یادگار کرداروں کی وجہ سے ان کی ایسی شناخت بن گئی۔نصیرالدین شاہ نے یہ باتیں فلم ساز شیام بینیگل کی 81 ویں سالگرہ پر منعقدہ ایک تقریب کے دوران کہیں۔نصیر نے ’دا ڈرٹی پکچرز‘، ’سپرش‘، ’ڈیڑھ عشقیہ‘ اور ’ویلکم بیک‘ جیسی معروف کمرشل فلمیں بھی کی ہیں لیکن انھیں آرٹ فلموں کے ایک سنجیدہ اداکار کے طور پر زیادہ شہرت حاصل ہے۔اس سے قبل وہ دلیپ کمار کے ساتھ فلم ’کرما‘ میں اور شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’چمتکار‘ میں نظر آ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ شروع کے دنوں میں ان کی ایک فلم ’مالامال‘ بھی آئی تھی۔بالی وڈ کی کمرشل فلموں سے ہٹ کر فلمیں کرنے والے اداکار کے بارے میں نصیر کہتے ہیں کہ مجھے محسوس ہوتا ہے کہ اس کا کوئی اختیار میرے پاس نہیں تھا۔ میرا خیال ہے کہ جس طرح کی فلموں سے میرے کریئر کی ابتدا ہوئی انھی کی وجہ سے میری اس طرح کی شبیہ بن گئی ہے۔فلموں کے انتخاب کے بارے میں انھوں نے بتایا کہ انھوں نے دانستہ طور ایسا نہیں کیا۔فلمی دنیا میں اپنے ناکام نہ ہونے کے خوف کے بارے میں نصیر نے کہا کہ اسے اعتماد کہیں یا جنون، میں پوری طرح سے پراعتماد ہوں کہ میری پیدائش اسی کے لیے ہے اور میرے اندر کسی قسم کا خوف نہیں ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ ان باتوں پر سوچنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا کہ اگر ناکامی ملی ہوتی تو کیا ہوتا۔شیام بینیگل کی ہدایت میں بننے والی فلم ’نشانت‘ سے اپنے کریئر کا آغاز کرنے والے نصیر نے ’نشانت‘ کو اپنی عزیز ترین فلم کہا۔نئے پروجیکٹس کے بارے میں ایک سوال پر نصیر نے بتایا کہ وہ ان دنوں کوئی فلم نہیں کر رہے ہیں اور ان کی پوری توجہ تھیئٹر پر مرکوز ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…