جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

موت کے بعد بھی مائیکل جیکسن کا ایک اور ریکارڈ

datetime 17  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک(نیوز ڈیسک)مائیکل جیکسن نے اپنی موت کے بعد ایک اور میوزک ریکارڈ توڑ دیا۔امریکہ کی ریکارڈنگ نڈسٹری ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ 1982 ءمیں جاری ہونے والے تھرلر پہلا ایسا البم ہے جس کی امریکا میں تین کروڑ کاپیاں فروخت ہوئیں۔اس البم نے تیس مرتبہ پلیٹینیم کا سنگ میل عبور کیا، جس کا ایک مطلب یہ ہے کہ اوسطا ہر دس میں سے ایک امریکی کے پاس یہ البم موجود ہے۔انڈسٹری گروپ کے چیئرمین کیری شیرمن نے ایک بیان میں اسے غیر معمولی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا اس ریکارڈ نے ثابت کر دیا کہ تھرلر ہمیشہ ہمارے دلوں اور موسیقی کی تاریخ میں زندہ رہے گا۔تھرلر کو اپنے وقتوں کا ایک میوزیکل اور مارکیٹنگ بریک تھرو سمجھا جاتا ہے۔تھرلر میں بیٹ اٹ اور بیلی جین جیسے میگا ہٹ گانے موجود ہیں، جس کی وجہ سے مائیکل جیکسن ریکارڈ 12 مرتبہ گریمی ایوارڈز کیلئے نامزد ہوئے اور ان میں سے آٹھ مرتبہ کامیابی سمیٹی۔اس البم کی کامیابی امریکی میوزک انڈسٹری کیلئے اس لیے بھی غیر معمولی ہے کہ مائیکل پہلے افریقی امریکی تھے جنہوں نے ایم ٹی وی پر بہت زیادہ ایئر ٹائم حاصل کیا۔لیبل ایپک ریکارڈز کے چیئرمین ایل اے ریڈ نے کہا اس ریکارڈ سے واضح ہو گیا کہ مائیکل جیکسن تاریخ کے سب سے بڑے اورعظیم فنکار ہیں۔تھرلر دنیا کا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا البم بھی ہے، جس کا کوئی دوسرا البم مقابلہ کرنے سے قاصر ہے۔ایک اندازے کے مطابق تھرلر کی دنیا بھر میں دس کروڑ کاپیاں فروخت ہوئیں تاہم کچھ ماہرین سمجھتے ہیں کہ یہ تعداد بڑھا چڑھا کر پیش کی گئی۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…