بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

شاہ رخ اور اجے دیوگن ایک دوسرے کے دوست نہیں‘ کاجول

datetime 16  دسمبر‬‮  2015 |

ممبئی (نیوزڈیسک)بالی ووڈ میں شاہ رخ اور اجے دیوگن کے درمیان تعلق اکثر میڈیا کی سرخیوں میں رہتا ہے اور اب اس پر کاجول نے بھی اظہار خیال کیا ہے۔بولی وڈ اداکارہ کاجول کا اپنے شوہر اداکار اجے دیوگن اور ساتھی اداکار شاہ رخ خان کے درمیان تعلق پر کہنا ہے کہ وہ دونوں ایک دوسرے کے دوست نہیں اور اس میں کوئی برائی نہیں۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق کاجول سے ایک ایونٹ کے دوران سوال کیا گیا کہ شاہ رخ اور اجے کے درمیان دوستی کا رشتہ ہے یا نہیں جس پر کاجول کا کہنا تھا کہ ’یہ ضروری نہیں کہ اگر کوئی مجھ سے قریب ہے تو وہ اجے سے بھی قریب ہو، اگر دو لوگ آپس میں دوست نہیں تو اس کا یہ مطلب بھی نہیں کہ وہ ایک دوسرے کے دشمن ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا ’شاہ رخ اور اجے یقیناً ایک ساتھ تقریبات میں نہیں جاتے اور تصاویر نہیں لیتے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ ایک دوسرے سے نفرت کرتے ہیں اور ایک دوسرے کے لیے بری باتیں کرتے ہیں۔کاجول کے مطابق شاہ رخ ان کے قریبی دوست ہیں اور وہ اپنی دوستی اجے پر تھوپتی نہیں اور نہ ہی اجے نے کبھی ایسا کیا ہے۔کاجول نے مزید کہا کہ ’شاہ رخ اور اجے کی ملاقات حال ہی میں بلغاریہ میں ہوئی تھی اور اس سے پہلے وہ ہمارے گھر پر بھی ملے اس لیے دونوں کہ درمیان کوئی مسئلہ نہیں۔خیال رہے کہ شاہ رخ اور کاجول کا شمار بولی وڈ کی بہترین جوڑیوں میں کیا جاتا ہے، دونوں آخری مرتبہ 2010 کی فلم ’مائی نیم از خان‘ میں ایک ساتھ نظر آئے تھے اور پانچ سال کے طویل عرصے بعد اب یہ ہدایت کار روہت شیٹھی کی فلم ’دل والے‘ میں نظر آئیں گے۔فلم ’دل والے‘ 18 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…