منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

فہد مصطفی اور ماہرہ خان ایک ساتھ فلم میں کام کریں گے

datetime 15  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی( (نیوز ڈیسک) اداکار فہد مصطفی اوراداکارہ ماہرہ خان ایک ساتھ فلم میں کام کریں گے ۔ دونوں فنکار اب تک اپنے ٹی وی ڈرامہ کیریئر میں تو ایک ساتھ کام نہ کرسکے تاہم ان دونوں فنکاروں کا پیئر اب فلمی ہیرو و ہیروئین کے روپ میں سلورسکرین پر نظر آئیگا۔دونوں فنکاروں کو فلم نامعلوم افراد کے فلمساز فضا علی اور ہدایتکار نبیل قریشی نے نئی فلم کے لئے کاسٹ کیا ہے جس کا نام ابھی نہیں رکھا گیا جبکہ دیگر کاسٹ ابھی زیر غور ہے ۔ فلم کی عکس بندی کا ا?غاز رواں ماہ کے آخری ہفتے میں شیڈول کیا گیا ہے ۔مذکورہ فلم کی تمام تر عکس بندی کراچی میں ہی کی جائے گی۔اس کے علاوہ فہد مصطفی اپنی ذاتی فلم کی کاغذی تیاریوں میں بھی مصروف ہیں۔اداکارہ ماہرہ خان نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہنا تھا کہ منتخب کرداروں اور اچھے سکرپٹ کو ترجیح دے رہی ہوں۔ 2016 کا انتظار ہے میری فلم ہومن جہاں کی ریلیز سے نئے سال کا آغاز ہوگا جس سے کافی امیدیں ہیں۔ واضح رہے کہ ماہرہ خان کی بھارتی فلم رئیس بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ نئے برس میں ہی ریلیز کی جائے گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…